برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی ، اہم پبلک مقام کھول دیا گیا

0
41

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی ، اہم پبلک مقام کھول دیا گیا

باغی ٹی وی :برطانیہ میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لندن کا چڑیا گھر بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا اور جس پر نہ صرف بچے بلکہ بڑی بھی بیحد خوش ہیں۔
لندن چڑیا گھر کھلنے کے پہلے روز ہی تمام دو ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے اور یوں شہریوں نے اس موقع کو خوب انجوائے کیا جبکہ چڑیا گھر کے جانور بھی سیاحوں کو دیکھ کر خوش دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 857 ہوچکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 189 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 371 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 290 رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a reply