برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے شہباز شریف

0
44

لندن: شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت کے فیصلے پر سجدہ شکرادا کرتا ہوں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے برطانوی عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اس سلسلے میں کہا کہ سچ ہمیشہ جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔

جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں۔ شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اور یو اے ای میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔

شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا-

نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان

Leave a reply