برطانوی کونسل کے نمائندگان کی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات، پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ

کنٹری ڈائریکٹر بر طانوی کونسل عامر رمضان کی سربراہی میں وفد نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں ٹریٹی سیل پنجاب کے انچارج بیرسٹر سعید ناصر،یاسمین زیدی ٹیم لیڈر آوازii،صوبائی مینیجر سعد باجوہ اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے. برطانوی کونسل کے وفد کی جانب سے صوبائی وزیر کو پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے. صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ آواز ii پروگرام کو برطانوی کونسل دیکھ رہی ہے جو کہ پاکستان میں یو کے فنڈڈ پروگرام ہے۔
 

اس پروگرام کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں برطانوی کونسل کے کردار کو سراہا ہے. صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آواز ii پروگرام انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکے گا. اعجازز عالم نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخو بی آگاہ رہتے ہوئے موثر قانون سازی یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک پاکستان ایک پُرامن ملک بن کر ابھر رہا ہے.

صوبائی وزیر نے پنجاب بھر میں انسانی حقوق بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں وفد کو بریف کیا ہے. وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ہے. وفد نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی.

Comments are closed.