شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا
شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار کو نوٹس بھجوانے کے بعد برطانوی صحافی ایک بار پھر میدان میں آ گیا اور شہباز شریف کو ایک بار پھر جھوٹا ثابت کر دیا
باغی ٹی وی کی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کل برطانوی صحافی کی خبر کے خلاف برطانوی اخبار کو قانونی نوٹس بھجوایا جس کے بعد برطانوی صحافی ڈیوڈ روز پھر میدان میں آ گئے اور کہا کہ زلزلے کے امدادی فنڈز 2005 کی بجائے 2009 اور 2011 میں کھائے گئے .
برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے کہا کہ شہباز شریف کے حالیہ بیانات پر ایک ہی بات کروں گا۔ جو شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ دو ہزار پانچ میں آیا تھا، اس وقت میں وزیراعلیٰ نہیں تھا ، صحافی کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق جو پاکستانی عدالت میں پیش کیے گئے ہیں، ان کے مطابق زلزلے کے امدادی فنڈ میں مبینہ غبن 2009 اور 2011میں کی گئی تھی، 2005 میں نہیں۔
I’m only going to make one comment on Shahbaz Sharif’s recent statements. He complains the earthquake was in 2005, before he became CM. But according to evidence already aired in a Pakistani court, the alleged thefts from the quake relief fund were in 2009 and 2011. Refutation?
— David Rose (@DavidRoseUK) July 26, 2019
واضح رہے کہ شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔
شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار
اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی
زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔