برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش
برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے، جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف صاحب، ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز سوشل میڈیا پر آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے، آپ کب اس کے خلاف لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے، اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں۔
شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر شہبازشریف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،نثار گل اور علی احمد کو اعلیٰ عہدے دے کر سی ایم آفس کے وقار کو مجروح کیا، شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات کی صورت میں کھول دیا ہے، جب حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 60فیصد اخراجات کم کیے، شہباز شریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں، شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات تھے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ چھوڑ کر گئے تھے،عثمان بزدار کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس وصولی ہوئی،
واضح رہے کہ شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔
شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار
اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی
زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا،