جس طرح جیل میں ملزم (عمران خان) نے برتاؤ کیا ہم نے وہ بھی برداشت کیا،ممبر الیکشن کمیشن

0
118
ecp

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی

ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں تو سماعت کا معلوم ہی نہیں، کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ کمیشن نے جیل ٹرائل نہیں کرنا،سماعت کمیشن میں ہونے کا نہیں پتا تھا۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ جیل میں گزشتہ سماعت میں تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ یہ زیادتی ہے، ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی۔ ہمارے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ ہمیں گالیاں نکالیں تو ہم آگے سے کچھ نہ کریں؟شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم جماعتیں کیا کچھ نہیں بولیں انہیں تو کسی نے نہیں بلایا۔ رحیم یار خان میں ہمارے 150 لوگوں کے خلاف پرچے کاٹ دییے گئے۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ تو آپ کیوں حملے کرتے ہیں انتخابی عملہ پر۔ شعیب شاہین نے کہا کہ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ممبر سندھ نے کہا کہ جس طرح جیل میں ملزم نے برتاؤ کیا ہم نے وہ بھی برداشت کیا۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اس کیس کو ملتوی کر دیں، آپ ہم سے تنقید کا حق بھی چھین رہے ہیں، بلّے کا نشان بھی چھین لیا، اب الیکشن کے دنوں میں ہمارے لیڈر پر توہین الیکشن کمیشن کی سزا ہو جائے گی،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے چھینا نہیں، آپ کو دیا نہیں تھا، اس کیس کو دو سال ہو گئے ہیں، اس وقت آپ کی حکومت تھی،شعیب شاہین نے کہا کہ اللہ کرے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو، ہمارے اندر لاوا پکا ہوا ہے، ہم اس کا اظہار نہ کریں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ رحیم یار خان میں آپ کے وکلاء نے حملہ کیا تنقید ہونی چاہیے گالی تو نہیں ہونی چاہیے، یہ کیسز 2021 سے پڑے ہیں، آپ نے کیس کو اتنا طول دے دیا جیل میں جو ہوا اس پر ہم خاموش رہے جیسے ملزم نے جیل میں کیا ایسا ہم نے پہلے نہیں دیکھا، ہم بہت کچھ کر سکتے تھے،الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی تھی،

چارج شیٹ کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری نے 2022ء میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کا سلسلہ شروع کیا ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی، ملزمان نے 12جولائی 2022ء کو بھکر میں عوامی جلسے کے دوران الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ملزمان نے 18جولائی اور 27 جولائی کو عوامی جلسوں میں الیکشن کمیشن اور سربراہ پر من گھڑت الزامات عائد کیے،ملزمان نے 4 اگست اور 10 اگست 2022ء کو الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کیا، عمران خان اور فواد چوہدری نے جلسوں میں آئینی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا ،مطلوبہ شواہد، ویڈیوز اور دستاویزات کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے ملزمان نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین کی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے تحت الیکشن کمیشن ملزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے

توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

 وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

 ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

Leave a reply