برطانوی فضائی کمپنی نے اپنی فضائی خدمات بحال کرنے کی تاریخ بتادی
باغی ٹی وی :برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن اس ماہ شروع کرے گی ،ائر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک 13دسمبر سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ائرلائن لندن سے لاہور کیلئے ہفتے میں چار اور لندن سے اسلام آبادکیلئے بھی ہفتے میں چار براہ راست پروازیں چلائے گی۔
برطانوی ورجن ائر لائن اٹلانٹک نے پاکستان آپریشن کیلئے جدید ائربس 332 استعمال کرے گی ۔سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔سول ایوی ایشن نے ورجن ائر کو پاکستان کیلئے ہفتہ وار 8 پروازوں کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی ہے ،سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے ورجن ائرلائن کو لاہور اور اسلام آباد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
ورجن اٹلانٹک ائر لائن کی پہلی پرواز 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی ۔مذکورہ پرواز14 دسمبر کوصبح لاہور پہنچے گی
اس سے قبل ورجن اٹلانٹک کمپنی نے لاہور کے لیے اپنی سروسز بھاٌ کرنے ک اعلان کیا تھا . اب اس کی حتمی اعلان بھی کردیا گیا ہے.