ایران نے برطانوی بحری جہاز چھوڑدیا،
باغی ٹی وی رپورٹ :ایران نے برطانوی بحری جہاز چھوڑدیا، برطانوی بحری آئل ٹینکر "اسٹینا امپیرو” نے جمعے کے روز حرکت میں آتے ہوئے ایران کی بندر عباس بندرگاہ کو چھوڑ دیا ہے۔ بحری جہازوں کی نقل و حرکت کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ Refinitiv نےبرطانوی جہاز کے چلنے کی تصدیق کی ہے ۔ برطانیہ کے اس تیل بردار جہاز کو رواں سال جولائی میں ایرانی پاسداران انقلاب نےقبضے میں لے لیا تھا۔ایرانی صدر اس سےپہلے اس بات کی تصدیق کر چکے تھے کہ وہ مطلوبہ کارروائی کے بعد جہاز کو چھوڑ دیا جائے گا.
یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ سے منسلک جبلِ طارق خود مختار انتظامیہ نے 4 جولائی کوگریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔بعد ازاں ایرانی پاسداران انقلاب قوتوں نے 19 جولائی کو برطانوی آئل ٹینکر اسٹینو امپیرو کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔
ایران نے خلیج فارس سے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا