برطانوی پروازوں پر پاکستان نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

0
46

برطانوی پروازوں پر پاکستان نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےبرطانیہ سے آنےوالی تمام پروازوں پرپابندی عائدکردی. پابندی کا اطلاق 29دسمبر تک ہوگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا . یورپی ممالک نیدرلینڈز، بیلجیم اور اٹلی کے بعد آسٹریا اور جرمنی نے بھی برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں اور تمام پروازیں روک دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے بیلجیم اور نیدرلینڈز کیلئے ٹرین سروس بھی بند کردی گئی ہے۔چیک ریپبلک نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پرقرنطینہ کی انتہائی سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ آئرلینڈ اور فرانس بھی سفری پابندیاں لگانے پر غور کررہے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے ساتھ یورو اسٹار ریل سروس تا حال برقرار ہے جس کے باعث پیرس کا ٹکٹ لینے کیلئے سینٹ پینکراز اسٹیشن کے یورو ٹرمینل پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

وائرس کی نئی قسم کے حوالے سے ماہرین کا کہناہے کہ اگر کورونا وائرس نے مزید شکلیں تبدیل کیں تو کورونا ویکسین بھی تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاہم فی الحال نئی ویکسین اس کیلئے مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

Leave a reply