برطانوی وزیر اعظم کورونا کا دوسرا مرحلہ آنے پر بھی ملک میں لاک ڈاؤن کے خلاف

برطانوی وزیر اعظم کورونا کا دوسرا مرحلہ آنے پر بھی ملک میں لاک ڈاؤن کے خلاف

باغی ٹی وی ،برطانوی وزیر اعظم نے کرونا بارے اپنا پرانا طرز عمل دھراتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وبا کا دوسرا مرحلہ آنے پر بھی وہ ملک میں دوسری بار لاک ڈاؤن نافذ نہیں کرنا چاہتے۔

ہوئے انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتےکہا کہ وہ نہیں سوچتے کہ ملک اس پوزیشن میں دوبارہ آئے گا کہ معمولات زندگی بند کرنا پڑیں۔ دوسری جانب مشیر برائے سائنس نے کہا ہے موسم سرما کے آتے ہی لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کی ضرورت ہو سکتی ہے، برطانوی معیشت لاک ڈاؤن کے دوران 20 فیصد تک سکڑ گئی تھی اور کورونا وائرس سے مزید 40 افراد ہلاک اور 827 نئے کیسز سامنے آئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وبا کے آنے پر لاک ڈاون تاخیر سے کیا گیا تھا جس کے سبب وائرس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو موت کی وادی میں پہنچا دیا جس کی اب تعداد بڑھ کر 45 ہزار 273 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 66 ہو گئی ہے۔ مقام حیرت ہے کہ اتنا بڑا جانی نقصان اٹھانے کے بعد بھی برطانوی وزیراعظم لاک ڈاون کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 65 ہزار 437 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 247 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار945 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 879 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار998ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 38 ہزار 913 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 888 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 28 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 445 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار420 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

Comments are closed.