تلہ گنگ میں کسی قسم کی بسنت نہیں منائی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
۔اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر نے گیارہ مارچ کو تلہ گنگ میں بسنت منانے کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو بسنت منانے کی اجازت نہیں اگر کسی بھی شخص نے تلہ گنگ میں پتنگ بازی یا بسنت منانے کی اور انسانی جانوں سے کھلینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں ائے گا اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی.
اے سی تلہ گنگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ بسنت منانے کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں پر نظر رکھیں اور ان کی اطلاع فورا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں.