سوشل میڈیاعرب میں وائرل ہونے والی ایک ٹیپ میں بشار الاسد کا فوجی افسر اپنے حامی جنگجوؤں کو احکام جاری کر رہا ہے. آڈیو ریکارڈنگ میں 10 ہزار جنگجوؤں کو "سپورٹ” پیش کرنے کے حوالے سے عسکری احکامات سامنے آئے ہیں۔

ریکارڈنگ کے مطابق وائرلیس کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں شامی حکومت کا ایک افسر دس ہزار جنگجوؤں کے واسطے "سپورٹ” کو لازم قرار دے رہا ہے۔ افسر نے جنگجوؤں کے لیے گولہ بارود اور گولیاں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ گفتگو میں جگہ کا تعین نہیں کیا گیا مگر غالب گمان ہے کہ یہ شام کے صوبے "حماہ” کا کوئی مقام ہے جہاں شامی حکومت اپنی فورسز کی سپورٹ کے لیے مزید کمک ارسال کی۔ گذشتہ چند ہفتوں میں حماہ کے شمال میں ہونے والے معرکوں میں بشار کی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

موبائل کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی جانے والی وڈیو میں ایک وائر لیس سسٹم نظر آ رہا ہے جس میں سے بشار کی فوج کے ایک افسر کے احکامات سامنے آ رہے ہیں۔ سسٹم کی اسکرین پر رابطہ کرنے والے کا نام "النمر گروپ” ظاہر ہو رہا ہے جب کہ پیغام وصول کرنے والا شخص کیمرے کے سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ شامی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے والے جنگجو مختلف ممالک سے شام کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں کچھ ممالک شام بھیجنے میں مدد کرتے ہیں پھر شام میں مسلک کی بنیاد پر اپنی اپنی ملیشیا میں شامل کرتے آئے ہیں.

Shares: