بشار حکومت کی قید میں ڈیڑھ لاکھ قیدیوں بارے امریکا نے بڑا مطالبہ کردیا

0
52

شام میں لاکھوں کی تعداد میں گرفتار شامی شہریوں پر امریکا بھی بول اٹھا بشارلاسد حکومت سے رہائی کا مطالبہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق : اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب کیلی کرافٹ نے ظالمانہ طور پر "گرفتار افراد کو رہا” کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شام کے مسئلہ کے حوالے سے "تقریبا 1.28 لاکھ سے زائد شامی ابھی تک ظالمانہ طور پر قید ہیں۔ یہ کارستانی ناقابل قبول ہے اور بشار حکومت پر لازم ہے کہ وہ ان افراد کو رہا کرے”۔امریکی مندوب نے مطالبہ کیاہے کہ بین الاقوامی مبصرین کو شامی جیلوں کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد اوردیگر جنگجو گروپس برسر پیکار ہیں.جس وجہ سے لاکھوں شامی موت کی آغوش میں جاچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں
اس سے قبل یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے امریکی فضائی حملوں سے متعلق تحقیقات کی تھی اور بتایا کہ اتحادی فورسز نے رواں برس جنوری میں شام کے جنوبی صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے اور ان فضائی حملوں میں ایک حملے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اقوم متحدہ کے کمشین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ ’اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں‘۔

شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

Leave a reply