سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک کو چیمپئنز کپ کے لیے اسٹالینز ٹیم کا مینٹور بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید کی ہے،

سابق بلے باز اور کوچ سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے والے باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ثبوت چاہیے تو میں دے دوں گا،باسط علی نے ایک بار پھر 2005 میں منعقدہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا معاملہ اٹھایا، پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی نے اس ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز بمقابلہ کراچی زیبراز میچ کو یاد کیا، جس میں اسٹالینز کو آخری 4 اوورز میں صرف 25 رنز بنانے تھے،اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نصف سنچری بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے اور ان کی ٹیم فتح کی دہلیز پر کھڑی تھی،شعیب ملک 53 گیندوں میں 88 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے، اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ 4 رنز سے ہار گئی، جس کی وجہ سے اسٹالینز اور ملک کی اننگز پر سوالات اٹھے تھے،شعیب ملک نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں اپنی اننگز کا دفاع کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کے لیے ان کی باتوں پر یقین کرنا بہت مشکل دکھائی دیا شعیب ملک کو بعد میں جرمانہ بھی کیا گیا

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

باسط علی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے اور جنھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کر ایک میچ ہارے تھے انھیں پی سی بی نے کیسے مینٹور بنادیا،رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے جان بوجھ کر ایک میچ ہارنے کا اعتراف خود کیا تھا۔

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

Shares: