بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک نے اعلی حکام کی خصوصی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں انڈین گانے وفلمیں چلانے پر پابندی لگا دی ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن آفیسر ملک اللہ بخش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پر چلنے والے ہمہ قسم کی گاڑیوں میں انڈین گانے وفلمیں چلانے پر مکمل پابندی ہے اگر کسی بھی گاڑی میں دوران سفر انڈین فلمیں یا گانے بجائے گئے تو موٹروے پولیس اس کے خلاف کاروائی کرے گی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک میں بڑھتی ہوئی بے حیائی کو روکنے اور ہمسایہ ملک کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر حالیہ تشددکے واقعات کے خلاف احتجاج کیلئے کیا جارہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: