بستی ملوک اڈالاڑ گندم گودام میں تعینات فوڈ انسپکٹر قتل لاش بر آمد
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بستی ملوک اڈا لاڑ میں گندم گودام پر تعینات فوڈ انسپکٹر میاں نذر حسین قتل،فوڈ انسپکٹر کی لاش گلگشت میں پرائیوٹ ہاسٹل سے برآمد ہوئی مرنے والے شخص کی شناخت میاں نظر حسین کے نام سے ہوئی ہےمیاں نظر حسین فوڈ انسپکٹر تھا اور گلگشت میں اے ون بوائز ہاسٹل کے نام پرائیوٹ ہاسٹل چلاتا تھامیاں نظر حسین اپنی فیملی کے ہمراہ ہاسٹل کے حصے میں ہی رہتا تھا اور جلالپوپیروالہ کا رہائشی تھا،میاں نظر حسین کی فیملی گزشتہ روز سے جلالپورپیروالہ گئی ہوئی تھی،اہل علاقہ کے مطابق میاں نظر حسین کا ہاسٹل کے لڑکوں سے کچھ روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا۔تھانہ گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہاسٹل میں رہائش پذیر پانچ لڑکوں کو حراست میں لے لیااور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیات کا آغازکردیا.
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد