بستی ملوک تھانہ جلا آرائیں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملذم پکڑے جانے کے باوجود مقدمہ درج نا ہو سکا

0
30

بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزم پکڑے جانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تفصیل کے مطابق چند دن قبل تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر کوکا کولا کمپنی کی گاڑی کو 2موٹرسائکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیاواردات کی15پر کال ہوئی اور پولیس نے موقع چیک کیا مدعی ملک انصر ڈسٹری بیوٹر کوکا کولا بستی ملوک نے فوری تھانہ جلہ آرائیں میں فرنٹ ڈیکس پر درخواست جمع کروائی جبکہ چند گھنٹوں بعد ملزمان پکڑے گئے اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل نمبر سے مدعی نے ملزمان کو شناخت بھی کرلیا اس کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا بلکہ درخواست کو چوکی انچارچ شاید نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے داخل دفتر کر دیاجب اس بارے میں چوکی انچارج سے بات کی گئی تو چوکی انچارچ شاہد نے کہاکہ ایس ایچ او سے بات کریں میں نے تو جواب بناکر بھیج دیا ہے جس پر مدعی نے آر پی او ملتان,ڈی پی او لودھراں سے ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply