بستی ملوک شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

0
94

بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) شہریوں کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے میپکو سب ڈویژن بستی ملوک کے بلمقابل واقع مسجد میں ایس ای بہاولپور سید جواد منصور کی طرف سے کھلی کچہر ی کااہتمام کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی وایڈمن ڈائریکٹر سید صفدر شاہ،ایکسین لودھران عامر رشید بابر،ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری،ایس ڈی او بستی ملوک سلیمان حیدر،چوہدری شبیر گجر سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا کھلی کچہری میں انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم،چوہدری جاوید اقبال پراپرٹی ڈیلر،چوہدری عنائیت،چوہدری غلام مصطفی چیمہ،سابق کونسلر اسلم قاسم،صدر نیو سبزی منڈی چوہدری رضوان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے راؤ مقیم انجم نے کہا کہ شجاع آباد روڈ پر چند دن قبل ایک پول لگایا گیا جو کہ جگہ ہونے کے باوجود سڑک کے ساتھ لگا دیا گیا جس کسی بھی وقت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،موٹروے سے کراسنگ کیلئے بنایا گیا پل جس کے اوپر سے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں عوام کیلئے جان لیوا ہیں جس کو ہٹایا جائے یا فائبر تار ڈالی جائے اس کے علاوہ بجلی کے پولزپر لگے بے ہنگم میٹرزکو ترتیب سے لگایا جائے جس پر ایس ای صاحب نے ان مسائل کو جلد حل کرنے کروانے کی یقینی دہانی کروائی شہری غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی دو بار کھلی کچہری لگائی گئیں لیکن چند ایک کمپلینوں کے علاوہ کسی پر عمل درآمد نہیں ہوامارکیٹوں میں بجلی کے تار دوکانداروں وشہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں جن کے بارے میں بار ہا شکایت کی گئیں لیکن مسلہ حل نہیں ہوادیگر کئی شہریوں نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں درخواستیں جمع کروائیں جن پر فوری حل کیلئے احکامات صادر کئے گئے آخر میں ملازمین سے خطاب میں افسران بالانے کہا کہ ملازمین اپنی سیفٹی کو یقینی بنائیں ڈائرکٹ کمپلین کی بجائے باقاعدہ رجسٹرکروائی جانے والی شکایت کو حل کیا جائے۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply