بستی ملوک موجودہ دور میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی بہت اہم ہے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا طلبہ سے خطاب
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موجودہ دور میں ہرشخص کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی انتہائی اہم ہے۔ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کے ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن افیسر اللہ بخش بھٹی ودیگر افیسران نے نجی تعلیمی ادارے بوسٹن سکول وکالج میں روڈ سیفٹی بریفینگ مہم شروع کی جس میں طلباء وطالبات اور اساتذہ کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفینگ دی گئی ایڈمن اللہ بخش بھٹی نے دوران بریفینگ کہا کہ آج کے جدید دور میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں ہر شہری کو آگاہی ہوناضروری ہے ٹریفک قوانین کو جانتے ہوئے ہم اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی حادثات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد