بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ملک احسان الحق،ایڈمن آفیسر عثمان غنی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولیس مختلف نجی تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی مہم کے حوالے سے طلبا واساتذ ہ کرام کو خصوصی بریفینگ دی جارہی ہے جس میں بچوں کو روڈ کراس کرنے،دوران سفر موٹرسائیکل ہیلمنٹ کا استعمال،سیٹ بیلٹ کاا ستعمال،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے پرہیزودیگر احتیاطی تدابیرکے بارے میں بتایا جارہا ہے مہم کام مقصد موڑوے پر ہونے والے حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: