وردی بدلی پولیس کا رویہ نہ بدلہ
نئے پاکستان میں پولیس سرعام تشدد کرتے ہوئے۔
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ جلہ ارائیں کےتھانیدار کی بدمعاشی عروج پر چوری کے شبے میں غریب شخص کو پکڑ کر مدعی کے ڈیرے پر لے جا کر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں تشدد۔جبکہ پولیس اہلکار مختار سادہ لباس میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگائے کھڑا ہے اور ملزم کو تھانے لےجانے کی بجائے ڈیرے پر ہی اپنا تھانہ لگا لیا اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان۔وزیراعلی پنجاب۔آئی جی پنجاب سے تھانہ جلہ ارائیں پولیس کی پولیس گردی کے خلاف نوٹس لینے اور پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
بستی ملوک نئے پاکستان میں پولیس کا سرعام تشدد
