بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی بسکٹ فیکٹری کے مالکان کی آشیرآباد سے بستی ملوک کے رہائشی چوہدری خالد سندھو کے خلاف زنا کے جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر اہلیان علاقہ کا بستی ملوک پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بستی ملوک ملتان روڈپر واقع بسکٹ فیکٹری کے مالک چوہدری ذولفقارنے کاروباری رقابت کی وجہ سے شریف شہری جو کہ اسی فیکٹری میں ایک اعلی عہدے پر فائز رہ چکا ہے نے جب اپنا بزنس شروع کیا تو کاروباری رقابت کی وجہ سے زناکا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا جس پر اہلیان علاقہ محمد عمران،حاجی احمد خان،حاجی نذر،محمد سجاد،ملک سانوں بھٹی،ملک مشتاق بھٹی،ملک علی ریاض بھٹی،محمد ناصر،خاورسلطان،رشد،مرتضی،بشیر احمد،محمد عمران،محمد شہباز،محمد جمیل جام،محمد سعید،چوہدری مختیار،شوہدری اشفاق، وحید اختر،عمران وارث و دیگر نے بستی ملوک پریس کلب کے سامنے فیکٹری مالکان کی بدمعاشی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسی فیکٹر ی مالکان نے پہلے بھی فیکٹری میں اچھے عہدے پر فائز شریف ونیک دل انسان ملک سلیم رجب کو اپنی سازش کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے قتل کروادیا مظلوم خاندان آج تک انصاف کیلئے دربدر پھر رہا ہے اب علاقہ کی غریب عوام کا درد اپنے دل میں رکھنے والے شریف انسان چوہدری خالد سندھو کے خلاف سازش کر رہے ہیں ہماری وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے اور اس کے پیچھے سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے
رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025