بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی )فراڈیئے عبداللہ خالد اعوان نے ایک اور غریب کاچولہا ٹھنڈا کر دیا،رقم واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔بیمار ومفلس شخص کی پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
پولیس کا موقف ہے کہ یہ شخص پہلے بھی کئی فراڈ کر چکا ہے اور مقدمات بھی درج ہیں درخواستDSP،SPصاحب کو ارسال کی ہی جیسے ہی واپس آتی ہے کاروائی کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ شوکت شہید کالونی کے رہائشی محمد سلیم والد غلام محمد قوم مہر نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہے میں نے تھانہ بستی ملوک میں عبداللہ خالد والد حاجی ملک خالد اعوان چک نمبر386/WBکے خلاف درخواست فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائی لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی میں بیمار شخص ہوں محنت مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا اب تقریبا 5سال سے میں پٹھوں کے موذی مرض میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوں میری بیوی گھروں میں کام کاج کرکے دو وقت کی روٹی کے پیسے لاتی ہے اور گھر کا چولہاجلتا ہے تقریبا 7ماہ قبل میں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور جہیزمیں کچھ نہ دیاتوعبداللہ خالد ولد حاجی خالداعوان چک نمبر386ڈبلیوبی کا رہائشی میرے پاس آیا اور خود کو ٹی وی چینل(سماء) کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو سرکاری فنڈ سے بیٹی کے جہیز کیلئے رقم لے کر دیتا ہوں میں اس کی باتوں میں آگیا اورجس کاغذ پر بھی اس نے کہا انگوٹھا لگا دیا اس عرصے میں عبداللہ خالد مجھ سے مختلف بہانوں سے 22ہزار روپے لے گیا کہ کچھ کلرک وغیرہ پیسے لے کر ہماری فائل کو آگے افسران تک پہنچائیں گے اس کا کہنا تھا کہ 2لاکھ 10ہزار کی منظور ی ہوئی ہے جس میں سے 60ہزار میں رکھوں گا باقی آپ کے ہونگے مجھے کئی بار یہ ملتان بھی لے کر گیا اور کئی محکموں کے افسران کے سامنے پیش بھی کیا کچھ دن قبل یہ میرے پاس ایک چیک لے کر آیا کہ کام ہوگیا ہے اس پر دستخط کر دو میں رقم لے کر آتا ہوں تو میں نے گواہان ملک صفدر ولدمحمد نذر قوم ارائیں سکنہ شوکت کالونی،محمد نثار والد صوفی عبدالستار قوم راجپوت سکنہ شوکت کالونی کی موجودگی میں چیک پر بھی انگوٹھالگا دیا پھر یہ شخص غائب ہوگیا فون پر بات کی تو کہتا ہے ابھی پیسے نہیں ملے میں نے کہا کہ نہیں ملتے پیسے تو جو مجھ سے کلرکوں کے نام پر رقم لی ہے وہ واپس کرو میں نے جن سے ادھار پکڑ کر دئیے وہ واپسی کا تقاضا کر رہے ہیں تو عبداللہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا کہتا ہے کہ میں نے سادہ کاغذوں پر تم سے دستخط کروارکھے ہیں تم میرا کچھ نہیں کر سکتے میر ا پولیس کے بڑے بڑے افسروں سے تعلق ہے میں کسی مقدمے میں تمہیں یا تمہارے بیٹوں کو حوالات میں بند کروادوں گا میر ی پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے میرے بچوں سمیت مجھے اس شخص سے تحفظ فراہم کیا جائے اور دھوکہ دہی فراڈ کرکے مجھے سے رقم ہتھیانے وسادہ کاغذات پر انگوٹھے لگانے پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے میری رقم جو کہ اس نے مجھے سے لی وہ اور کسی بھی محکمے سے میری بیٹی کے نام پر جہیزفنڈ کی رقم جس کے چیک پر مجھ سے انگوٹھا بھی لگوایا گیا اس سے وہ مجھے واپس کروائی جائے .رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: