بستی ملوک پولیس مقابلہ 4مسلحہ ڈاکو ہلاک

تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ حسینہ چوک نزد نہر 13/MRپر مبینہ پولیس مقابلہ4مسلحہ ڈاکوہلاک
ملزمان ڈکیتی،گینگ ریپ وقتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس ذرائع
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے گینگ ریپ اور خاتون کوقتل کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے ملزمان میں پرویز،عمران،ندیم اور فضل رحمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 13ایم آر نہر کے پاس ناکہ لگایا ہوا تھا اور لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع پر تھانہ مخدوم رشید کے ایس ایچ او محمد کلیم اپنی نفری سمیت موقع پر پہنچے تو ملزمان نے فرار ہو نے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرکھول دیئے تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او قسور کالر،چوکی انچارج محمود ودیگر اہلکارجو کہ گشت پر گاڑی سمیت اسی طرف موجود تھے بھی موقع پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیا چک 13 ایم آر حسینہ چوک کے قریب مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا اورچاروں ملزم مارے گئے پولیس نے ہلاک ہونے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملزمان مخدوم رشید پولیس کے علاقے چک نمبر 9 ایم آرمیں 5 اور 6 اکتوبر کی درمیانی رات پروین بی بی کے گھرمیں داخل ہوئے ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو کپڑوں کے ساتھ باندھ دیا ملزمان گھر میں زیورات اور نقدی کے بارے میں پوچھتے رہے اور گھر کی تلاشی لیتے رہے ملزمان نے پروین بی بی کی بیٹی (ت) کو ا جتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پروین بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا ملزمان گھر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Comments are closed.