بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) سبزی منڈی بستی ملوک میں زائد نرخ وصول کرنے پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں منظورنے کثیر دکانداروں کو جرمانے
کردیئے جس پر تمام سبزی فروشوں نے موٹرے وے روڈ بلاک کرکے محکمہ زراعت کےخلاف احتجاج کیا اس موقع پر سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کا
ایک اہلکار ہم سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی مفت لینا چاہتا ہےمفت سبزی نہ دینے پر
آئے روز ہمیں جرمانے کیئے جاتے ہیں محرر تھانہ بستی ملوک آصف سلطان موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے روڈ کلیئر کروادیا آصف سلطان کا کہنا تھاکہ جس شخص کو مسئلہ ہو وہ تھانے سے رجوع کرے عوام کوتکلیف پہنچانے والے کو کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں منظور سے جب اس بارے معلومات لی گئیں تو اس کا کہنا تھا کہ ایک توسبزی منڈی غیر قانونی ہے دوسرا یہ سبزی فروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ ر ہے ہیں ریٹ لسٹ اویزاں نہیں کرتے شہریوں کی شکایات پر بستی ملوک کے تمام دکانداروں کو چیک کیا جارہا ہے زائد نرخ وصول کرنے والے تمام دوکاندار وں اور سبزی فروشوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی سبزی فروشوں سےکوئی اہلکار سبزی لینے کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو اس کی شکایت کریں کاروائی کریں گے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: