بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک دنیا پور روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار سڑک پر بڑے بڑے جمپ,گڑھے حادثات کا باعث بننے لگےمقامی آبادی کا سیاسی قیادت, ڈی سی ملتان سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ گزشتہ روز دنیا پر روڈ کے تاجر حضرات نے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حل کےلئے سڑک پر کھڑے ہوکر مقامی سیاسی قیادت اور ڈی سی ملتان کے خلاف ہاتھ کھڑے کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کہ بستی ملوک دنیا پور روڈ کو جلد از جلد تعمیر کروایا جائے روڈکی ابتر حالت کی وجہ سے ہمارے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں گاڑیاں برباد ہو رہی ہیں بارش کے دنوں میں پورا پورا مہینہ روڑ نہر کی شکل اختیار کئے رہتا ہے جس کی وجہ سے دوکانداری متاثر ہوتی ہے.(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Shares: