بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جواء پولیس کی دبنگ انٹری تین جواری گرفتار باقی فرار گیارہ سے زائد جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کاروائی شروع ۔تفصیلات کیمطابق تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑ کے نواحی علاقہ موضع کبیرپور میں مرغوں کی لڑائی کا دنگل سجا ہواتھا کہ تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او اکرم بھٹی اے ایس آئی بلال نےہمراہ نفری دبنگ انٹری کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور تین جواریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر جواری موٹرسائیکلز ودیگر چیزیں چھوڑ فرار ہوگئے تاہم پولیس نے گیارہ سے زائد جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تین جواریوں حوالات میں بندکردئیے مزید پولیس نے موٹرسائیکلز و دیگرسامان قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔
ب
بستی ملوک مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا پولیس کی دبنگ انٹری تین جواری گرفتار باقی سب فرار
Shares: