بستی ملو ک گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب واقعہ نجی بیکری نے گند اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دیے انتظامیہ لا علم
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب حکومت نے 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا لیکن بستی ملوک گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے باہر نجی بیکری انتظامیہ نے گندا پانی چھوڑا ہوا ہے جو محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے صفائی سھترائی کے انتظامات مکمل کرنے پر سوالیہ نشان ہے اس کے علاوہ کالج کے باہر بورڈ کے ساتھ جانور باندھے ہوئے ہیں شہریوں نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افیسران اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے(رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی )