بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پی ٹی آئی حکومت دعوؤں تک محدود بستی ملوک کے گلی محلے پانی میں ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق بستی ملوک سرکاری ہسپتال والی سڑک سیوریج بند ہونے کی وجہ سے ندی کا منظر پیش کرنے لگی مقامی آبادی سمیت ہسپتال اور مسجد میں آنے جانے والے شہری اذیت میں مبتلا جبکہ دیگر گلی محلوں کی حالت بھی یہی منظر پیش کرتی ہے لوگوں کے گھروں کی دیواروں میں پانی کی وجہ سے دراڑیں پڑ چکی ہیں
جبکہ مقامی ایم پی اے اور ایم اے صاحب خالی دعوؤں کی حد تک عوام کو سبز باغ دیکھا رہے ہیں تین سال دور حکومت میں ابھی تک بستی ملوک کی عوام پر ایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی جبکہ ایم این اے نے سرکاری فنڈ سے اپنے رقبہ کے اطراف میں نئی نئی سڑکیں نکال کر میٹل روڈ بنا دئیے
پورے دور اقتدار میں بننے والے کسی بھی منصوبے کو دیکھ لیں ہر منصوبہ حکمران طبقہ نے اپنے ذاتی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کروا جو کہ کھلم کھلی کرپشن ہیں عمران خان کے نعرے "عوامی خدمت”کو مقامی ایم پی اے,ایم این اے صاحبان نے اپنی خدمت کے تحت استعمال کیاہے شریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ بستی ملوک کی عوام کو سیوریج کے گندے پانی سے نجات دلوائی جو کہ مکمل طور پر نئی سیوریج لائن سے ہی مکمن ہے