مزید دیکھیں

مقبول

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

جامعہ حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

قائداعظم ٹرافی کے پہلے سیزن میں بلے بازوں کا راج رہا

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کےپہلے مرحلے میں جہاں 29 سنچریاں اور 3 ڈبل سنچریاں اسکور کی گئی تو وہیں 4 مرتبہ باؤلرز نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

4 راؤنڈز پر مشتمل مرحلے میں کل 12 میچزکھیلے گئے۔ خیبرپختونخوا کے بیٹسمین اشفاق احمدایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 472 رنز اسکور کیے ہیں۔32 سالہ کرکٹر 5 اننگز میں 157 کی اوسط سے 3 سنچریاں اور 1 نصف سنچری اسکور کرچکے ہے۔

اس موقع پر اشفاق احمد کا کہنا ہےکہ وہ قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز اسکور کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔

خیبرپختونخوا کے مڈل آرڈربیٹسمین نے کہا کہ وہ ایونٹ میں بہترین نتائج کےحصول کے لیے مثبت کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی رنز کے انبار لگانے کے خواہشمند ہیں۔

32سالہ کرکٹر نے کہا کہ محمد رضوان، افتخار احمد اور فخرزمان جیسے سنیئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری تھی۔ انہوں نے کہ وہ ٹیم کی بہتر کارکردگی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

ڈومیسٹک سیزن میں کوکابورا گیند کے استعمال سے ایونٹ میں متوازی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ پہلے راؤنڈ میں عابد علی اور سمیع اسلم نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ سندھ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نےیو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف میچ میں249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ سدرن پنجاب کے اوپنر سمیع اسلم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سنٹرل پنجاب کے خلاف 243 رنزاسکور کیے۔

ایونٹ کی تیسری ڈبل سنچری سنٹرل پنجاب کے اوپنر سلمان بٹ نے اسکور کی۔ 35 سالہ کرکٹر نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میزبان بلوچستان کے خلاف 237 رنز کی اننگز کھیلی۔

باؤلرز خصوصی طور پر اسپنرز نے بھی ایونٹ کےپہلےمرحلے میں کوکابورا کے گیند کابھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ اب تک 4 اسپنرز ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ اب تک ایونٹ میں 15 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر یاسر شاہ نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں 43.80 کی اوسط سے باؤلنگ کی۔ یاسر شاہ کے علاوہ ناردرن کے نعمان علی، سدرن پنجاب کے محمد عرفان اورخیبرپختونخوا کے عادل امین بھی ایک اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پی سی بی نے شائقین کو آج کے میچ میں پنک کپڑے پہن کر آنے کو کیوں کہہ دیا؟