لودھراں دو محکموں کا بیک وقت جعلی ڈی ایس پی بن کر لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار ، صدر لودھراں پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا

بہاولپور کے رہائشی صفدر نے اینٹی نارکوٹکس اور اینٹی کرپشن کو ضم کرکے اپنا نیا محکمہ متعارف کروا رکھا تھا، سوشل میڈیا پر ایس ایچ او صفدر کے نام سے آئی ڈی بھی چلا رہا تھا ، ڈی ایس پی اے سی اے این کے نام سے پولیس یونیفارم میں تصاویر بھی اپ لوڈ کیں

پلو والہ کے زنیر عباس کو جعلی اثرو رسوخ سے پھنسایا ، زنیر کے رشتہ دار کو ملازمت دلوانے کا کہہ کر دو لاکھ نقدی مانگی
ملزم کا گرفتاری کے بعد اظہار ندامت، معافی کی بھی اپیل کر دی ، ڈی پی او نے کہا کہ نوسر باز سے کوئی رعایت نہیں ۔قانون اپنی ذمہ داری ادا کرے گا ۔

Shares: