لاہور:بزدارصاحب کہاں ہیں آپ ؟نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا اورآپ کوپتہ ہی نہیں‌،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنرل اسپتال کے عملے کے مبینہ طور پر گردہ فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں جنرل اسپتال میں 20 سالہ نوجوان کو ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دے کر خون کے نمونے لیے اور کچھ روز بعد اغوا کرکے گردہ نکال لیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال کا عملہ مبینہ طور پر گردہ فروشی کے کام میں ملوث ہے، 20 سالہ نوجوان بلال کو نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا کچھ روز بعد بیہوش کرکے گردہ نکال لیا گیا۔

پولیس نے مقدمے میں جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر کو بھی نامزد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

دوسری طرف مظلوم بلال کے والدین اوررشتہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں ،

مظلوم بلال کے ورثا وزیراعلیٰ کی لا علمی پرنوحہ کناں ہیں اورپوچھ رہے ہیں کہ جناب بزدار صاحب آپ کے گھرمیں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا اورآپ کو علم تک نہیں

یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل ایسے کئی درجنوں‌واقعات ہوچکے ہیں حکومتیں دعوے تو کرتی آئی ہیں کہ مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے مگرافسوس دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اورپھر ایسے ظلم لوگ بار بار یہ واقعات کردیتے ہیں لیکن کسی کوپرواہ تک ہیں‌

Shares: