برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی ہلاکتیں

برازیل کے شمال مشرق میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ حکام کے مطابق صوبہ پرنیمبوکو کے شہروں ریسیفی، اولیندا، ابرییو اور لیما میں شدیدبارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے اور کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 6 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

آفات سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں اور بعض سرکاری اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریسیفی میں گذشتہ مہینے کی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجے میں بھی 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments are closed.