بلاول بھٹو شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارکباد دینے جائیں گے،پی پی ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارکباد دینے جائیں گے-

باغی ٹی وی : پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں بلاول بھٹو اے این پی ، بی ا ے پی اور محسن داوڑ کو وزارتیں ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں بلاول بھٹو لندن سے واپسی پر بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لندن میں بلاول بھٹو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جائیں گے-

واضح رہے کہ آج ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں 34 اراکان کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے،آصف علی زرداری

بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

تاہم اب پی پی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لندن جا رہے ہیں اور لندن سے واپسی پر بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Comments are closed.