کورونا وبا: آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی

0
71

کورونا کے باعث آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا میلبرن سٹارز اور پرتھ سکورچرز کے درمیان آج مارول اسٹیڈیم میں شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔


آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے میچ کو ملتوی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھی۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے پی ایس آر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

کورونا وبا: دنیا بھرمیں 7 ہزار سے زائد اموات جبکہ 15 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ


دوسری جانب ایشز سیریز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق کرکٹر ڈیوڈ بون کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ان کی جگہ اسٹیو برنرڈ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری کے ذمہ داری نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری کو شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل ہے-

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ کوویڈ 19 کے اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے امید ظاہرکی کہ دنیا 2022 میں اس وبا کی بدترین صورتحال کو پس پشت ڈال دے گی۔

اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار بہت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائی ہیں، کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے اومی کرون کی قسم ڈیلٹا ویرئنٹ سے ہلکی ہے، جس میں متاثرہ افراد کے اسپتال میں جانے کے امکانات 30 سے 70 فیصد کم ہیں لیکن یہ خدشہ بدستور موجود ہے کہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والی قسم سے کیسز اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اسپتالوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے-

اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

Leave a reply