قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر حاکم علی ابڑو کو سندھ ہائی کورٹ نے دوبارہ عہدے سے فارغ کر دیا
جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے نو منتخب قائم مقام وائس چانسلر حاکم علی ابڑو کا آرڈر نوٹیفیکیشن سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔ پروفیسر حاکم علی ابڑو کو چند ماہ قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے قائم مقام وائس چانسلر جامعہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی مقرر کیا گیا تھا۔سابقہ وائس چانسلر جامعہ بینظیر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی پیٹیشن پر پہلے بھی سندھ ہائی کورٹ نے انہیں عہدے سے اتار دیا تھا ،سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت میں پروفیسر حاکم علی ابڑو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے اور جرمانہ بھی عائد کیا تھا ،پروفیسر حاکم علی ابڑو کو سندھ حکومت کی جانب سے 29 ستمبر کو دوبارہ قائم مقام وائس چانسلر جامعہ بینظیر مقرر کیا گیا ۔
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار