ڈیرہ اسماعیل خان – ہسپتال آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پورکی طبی عملے کو ہدایات

باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور کا تحصیل پہاڑپور کے مختلف طبی مراکز میں کوووڈویکسینیشن، ملیریا اور صحت کے حوالے اوردیگر ضروری سہولیات کا معائنہ، طبی عملے کی حاضری اور دیگر ریکارڈ کا معائنہ،عملے کو عوام الناس کو ہر ممکن علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انورنے گزشتہ روز تحصیل پہاڑپور کے مختلف طبی مراکزکادورہ کیا۔انہوں نے صحت مراکزکے دورے کے دوران کوووڈویکسینیشن، ملیریا اور صحت کے حوالے اوردیگر ضروری سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انورنے طبی عملے کی حاضری اور دیگر ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو عوام الناس کو ہر ممکن علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عملے کوہدایات جاری کیں کہ ہسپتال آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورمریضوں کے علاج اوردیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ انہوں نے عملے کو خبردارکیاکہ مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.