لیڈرہو توایسی ہو: جاتی امراسے نکلتے ہوئے کارکنوں‌پرلاکھوں نوٹوں کی بارش

0
60

لاہور:لیڈرہو توایسی ہو: جاتی امراسے نکلتے ہوئے کارکنوں‌پرلاکھوں نوٹوں کی بارش،اطلاعات کے مطابق آج پھرمریم نواز نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف عمران خان جیسے بڑے شخص کودن میں تارے دکھاسکتی ہیں بلکہ کارکنان کے لیے بھی بہت بڑی قربانی کا جزبہ رکھتی ہیں

اطلاعات کے مطابق آج جب جاتی امرا سے مریم نواز کا جلوس برآمد ہوا تو اس دوران مریم نواز استقبال کے لیے حاضر اپنے کارکنان پربہت زیادہ خوش ہوئیں اورپھر اس دوران کارکنان پرنوٹوں کی بارش بھی کی گئی

ذرائع کے مطابق جب نوٹوں کی بارش جاری تھی تو کارکنان ان نوٹوں کوحاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پرٹوٹ پڑے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ مریم نواز نیب کی طرف کارکنان کو اپنا فن دکھا گئیں ہیں تو وہ بہت ناراض بھی ہوئے

ذرائع کے مطابق جاتی امرا سے نکلتے ہوئےمریم نواز کے جلوس میں جعلی بیس روپے کے ہزاروں نوٹ نچھاور کیے گئے جس پرکارکن بہت پریشان دکھائی دیئے اورکئی تو مایوس ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے

Leave a reply