مہاراشٹرا:ہندوستان ! ریپستان بن گیا:چلتی ٹرین میں زیادتی،اطلاعات کے مطابق بھارتی خواتین کے احتجاج اورعالمی اداروں کے خدشات کے باوجود بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،

بھارتی میڈیا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی کے واشی علاقے میں 22 دسمبر کو ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی

یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ زیادتی کے بعد اس خاتون کوچلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا۔

پولیس نے نامعلوم مجرم کے خلاف دفعہ 307 اقدام قتل اور 376 عصمت دری کی سزا آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

دوسری طرف بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ درج کرنا بھارتی پولیس کے لیے ایک مذاق بن گیا ہے ، جتنے بھی ریپ ہوئے پہلی بات تو یہ ہے کہ طاقت ور کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہی نہیں اوراگرکسی کے خلاف ہوجائے توعمل درآمد نہیں ہوتا

Shares: