بیکن ہاؤس سکول سسٹم نے اپنے ملازمین کی 75 فیصد تنخواہ کاٹ لی
باغی ٹی وی کرونا وائرس کی وجہ سے بڑے بڑے اداروں نوں اپنے ملازمین کے ساتھ زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے . بیکن ہاؤس جسے مالی طور پر مستحکم ادارے اس وبا میں خود پر تھوڑا سا بوجھ بھی برداشت کرنے کو تیا رنہیں ہیں اور مشکل اور آزمائش میںاپنے ملازمین کا استحصال کیے ہوئے ہیں .اس سلسلے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم نے ٹؤیٹکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے بیکن ہاؤس کی سابق طالب علم ہونے پر شرم ہے۔ وہ غیر نصابی اساتذہ ، لیب اسسٹنٹس ، کلرک اور کلینرز سمیت معاون عملہ کی 75 فیصد تنخواہوں میں کٹوتی کررہے ہیں ، جن کی پشت پر یہ نظام چلتا ہے وہ اس کرونا وبا کے دوران ان ملازمین کی کل وقتی حیثیت کو کالعدم قرار دے رہے ہیں۔
Not only are they unlawfully terminating low wage employees but also not giving anything in writing because they, too, know what a moral downfall this is. Excercising employee laws and protection is a far fetched idea when elitist schools exploit the weakest during trying times.
— maryam (@maryamful) August 8, 2020
وہ نہ صرف غیر قانونی طور پر کم اجرت والے ملازمین کو ختم کررہے ہیں بلکہ تحریری طور پر کچھ بھی نہیں دے رہے جو ان کو فارغ کرتے وقت دینا چاہیے تھا. اعلیٰ اسکول مشکل وقت کے دوران سب سے کمزور کا استحصال کرتے ہیں