لاہور:پاکستان میں جاری سیاسی رسہ کشی اور ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کی سازشیں آہستہ آہستہ دم توڑنے لگیں ، ادھر اس سلسلے میں پاکستان کے کپتان کے میدان میں آنے سے پہلے ہی ن لیگ کے سارے خواب چکنا چورہوگئے:نئی تاریخ دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا آن لائن اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر شہباز شریف نے کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مارچ کی تاریخ تبدیل کی گئی اور مہنگائی مکاؤ مارچ اب 26 مارچ کو ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مارچ کی تاریخ تبدیلی کی اجازت دی جبکہ اس سے قبل مہنگائی مکاؤ مارچ کیلئے 24 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔
ن لیگی ذرائع نے اپنی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ مارچ اب 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 25 مارچ کو قافلوں نے اسلام آباد میں داخل ہونا ہے۔
ادھر ذرائع کےمطابق ن لیگ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف جاری مہم کے تمام کرداروں تک سیکورٹی ادارے پہنچ چکے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے اس گھنونے کھیل میں اس بار میاں شہبازشریف بھی مشاورت کرتے ہوئے نظر آئے ہیں
اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ن لیگ ، پی پی ،جے یو آئی ف کی طرف سے پاک فوج کےخلاف سازشوں میں جن جن میڈیا گروپس اور شخصیات نے حصہ لیا ہے ان کی فہرست بھی مرتب ہوچکی ہے اور جونہی حالات بہتر ہوں گے ان کا حساب چکایا جائے گا