بیگم جنرل حمید گل کا اپنے خاوند جنرل حمید گل کی 500 یاد میں بیڈ پر مشتمل چلڈرن وارڈ کا بینظیر ہسپتال کوعطیہ

0
41

جنرل حمید گل کی اہلیہ بیگم جنرل حمید گل کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 6 ماہ ہو گئے

باغی ٹی وی : جنرل حمید گل 20 نومبر 1936 ، سرگودھا میں پیدا ہوئے جنرل حمید گل پاک فوج میں تھری اسٹار رینک آرمی جنرل اور دفاعی تجزیہ کار تھے گل 1987 سے 1989 کے درمیان ، پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی ، انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات قابل ذکر ہیں

جنرل حمید گل نے پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اپنے ملک کے ساتھ انتہائی ایمانداری اور ایک قابل آفیسر کے طور پر کام کیا جنرل حمید گل ایک سچے پکے حب وطن پاکستانی تھے جس کا اندازہ ان کی اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بطور بریگیڈئیر برطانیہ کے رائیکل وار کالج کا کورس کہ کہہ کر مسرتد کر دیا تھا کہ انگریز کون پوتا ہے مجھے جنگ سکھانے والا ملک کا دفاع اپنی مٹی کی فہم سے آتا ہے اور یہ فہم میرے پاس ہے

فوج کا قابل ترین افسر اور سچا محب وطن 15 اگست ، 2015 کو ، ہفتہ کی رات ، برین ہیمرج میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا

ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ بیگم جنرل حمید گل نے اپنے خاوند کی یاد میں بغیر کسی تعاون کے اپنی ذاتی اور آبائی جائیداد فروخت کر کے پانچ سو بیڈ پر مشتمل چلڈران وارڈ قائم کر کے بینظیر ہسپتال کو عطیہ کی اور 8 مارچ 2019 کو اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا

بیگم جنرل حمید گل 30 برس تک کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں اللہ مرحومہ بیگم جنرل حمید گل کے ایثار کو قبول فرمائے اور انکو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ،آمین

Leave a reply