باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ جاتی امرا میں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور کارکنان نے شرکت کی،نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد جاتی امرا میں ہی تدفین کی جائے گی.بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مصدق ملک ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرو دیگرنے نماز جنازہ میں شرکت کی،

قبل ازیں جاتی عمرہ میں خاندان کے افراد نے بیگم شمیم اختر کا آخری دیدار کیا،بیگم شمیم اخترکی رسم قل اتوار کوادا کی جائے گی،صرف اہلخانہ شرکت کرینگے

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا ئی گئی تھی،۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے دیگر ن لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا تھا

والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

Shares: