بہن بھائی پر تشدد، لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
تھانہ ہنجروال کے علاقے میں چند اوباش ملزمان نے بھائی کے ساتھ کام پر جانے والی بہن کو اغوا کر لیا ملزمان بہن بھائی کو کھیتوں میں لے گئے اور لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، بہن بھائی کی والدہ نے تھانے میں درخؤاست دی اور واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
لاہور:ہنجروال میں بہن بھائی پر تشدد کا معاملہ،
انویسٹی گیشن و آپریشنز ونگ تھانہ ہنجروال کی مشترکہ کارروائی،
ویڈیو میں بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم افضال اور مبشر بروقت گرفتار،
باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ جاری
شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں ہو گا،
سی سی پی او pic.twitter.com/Ef17NlTpKu— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) June 17, 2022
ہنجروال میں بہن بھائی پر تشدد کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت پر،انویسٹی گیشن و آپریشنز ونگ تھانہ ہنجروال نے مشترکہ کارروائی کی، ویڈیو میں بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم افضال بروقت گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ جاری،ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے،شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں ہو گا،
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے ملزمان کی گرفتاری اور کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، بہن بھائی کی والدہ نے نے تھانے میں دی گئی درخواست میں انکشاف کیا کہ ملزمان بہن بھائی کو کھیتوں میں لے گئے اور وہاں تشدد کرتے رہے ، واقعہ کی ویڈیو موجود ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں








