بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

0
41

بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کردی ہے جس کے بعد ملتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے-

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی،منچھر جھیل پر مزید تین کٹ لگا دیئے گئے

ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ زمینی راستے کی بحالی سے ریلیف،بحالی اور امدادی کاموں میں تیزی آئے گی بحرین سے کالام تک سڑک ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے گریز کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کابینہ کو حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے 263 اموات ہوئی ہیں –

سینئر ممبر نے بتایہ کہ 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں 65 ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی صورتحال سے 103 ڈیمز متاثر ہوئے ہیں، 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے درکار ہیں صوبے بھر میں متاثرہ املاک اور زرعی اراضی کی بحالی کا تخمینہ 56.5 ارب روپے ہے-

بلوچستان کی بحالی اور تعمیر کیلئے200 ارب روپے کا تخمینہ

Leave a reply