بحری جہاز نکالنے کا ‘لوکل آپریشن’ مکمل

0
76

وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا لوکل آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ جہاز مکمل گہرے پانی میں کل تک جانے کے امکانات ہیں، جہاز کو ممکنہ حد تک کھینچے جانے کے بعد اینکر کر دیا جاے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز برتھ پر لگنے کے بعد سروے ہوگا، خرابیاں چیک کی جائیں گی، جہاز مکمل مرمت ہونے کے بعد ہی روانہ ہونے کی اجازت دی جاے گی۔

خیال رہے کہ ہینگ ٹینگ 77 نامی جہاز کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

متعلقہ انتظامیہ نے ٹیم تشکیل دی جو مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں کررہی ہے، ابتدائی ہفتوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب آپریشن میں پیشرفت دیکھی جارہی ہے۔

پھنسے ہوئے بحری جہاز نکالنے کی متعدد کوششیں ناکام ہوئیں۔

Leave a reply