سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ اگر میں کبھی میں سیاست پر بات کرتا ہوں تو مجھے سول میڈیا پر کہا جاتا ہے کہ مجھے اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے ، یعنی ان کا کہنا ہوتا ہے کہ آپ ڈرامے کے لوگ ہیں صرف شوبز کی حد تک رہیں. حالانکہ میں‌سمجھتا ہوں کہ جس کو بھی پاکستان سے محبت ہے اسکو سیاست سے لگائو ضرور ہونا چاہیے. بہروز سبزواری نے کہا کہ منی بیک گارنٹی سے ہمیں بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں اور اس فلم میں کام کرنے والے ہر آرٹسٹ نے کمال انداز میں کام کیا ہوگا، سینئرز ہوں یا جونئیرز فیصل قریشی

ہر کسی سے کام لینے کا ہنر جانتا ہے.بہروز سبزواری نے کہا کہ ہمارے ہاں جس طرح سے اچھے ڈرامے بن رہے ہیں‌اسی طرح سے اب کافی برسوں‌کے بعد اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ مجھے خوش ہے ہماری نوجوان نسل بہت زیادہ متحرک ہے وہ جانتی ہے کہ اپنا حق کس طرح‌سے لینا ہے. پاکستان میں اس کی حکومت ہونی چاہیے جو ملک کے ساتھ وفادار ہو . ہم سب اس کے پیچھ کھڑے ہوں گے جو ایسا ہوگا. انہوں نے کہا کہ کمپرومائز نہیں‌کرتا اگر کوئی کردار اچھا ملے تو ہی کرتا ہوں.

Shares: