سینئر اداکار بہروز سبزواری نے فواد خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان کا تو نام ہی کافی ہے ، وہ جس فلم میں ہو اس کی شمولیت کی وجہ سے ہی فلم چل جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے ، اس سے قبل ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے جس طرح کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اور ہندوستانی فلموں کو بزنس کے حوالے سے مات دی ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ہر حوالے سے ایک بہترین فلم ہے ، اور فیصل قریشی متعدد مرتبہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں . ان کے کام پر تو کسی کو بھی رتی برابر شک نہیں ہے. میں لوگوں سے کہوں گا کہ فلم سینما گھروں میں آکر ضرور

دیکھیں‌، اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں تسلسل سے فلمیں بن رہی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اب سینما گھروں کا رخ بھی کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ نے بھی منی بیک گارنٹی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے. ہر کردار سکرپٹ کے حساب سے بہت ہی اچھا ہے. واضح رہے کہ منی بیک گارنٹی اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنی ہے.جس میں ایک بڑی سٹار کاسٹ ہے.

Shares: