سینئراداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں مارننگ شوز میں شادی بیاہ کی رسومات اور شادی بیاہ دکھانے کےسخت خلاف ہوں۔ اس شوز میں مہنگے کپڑے اورمہنگی جیولری دکھائی جاتی ہے جس کو دیکھ کر لڑکیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ اب وہ لڑکیاں کیا کریں جن کے والدین مہنگی شادیاں کرنا افورڈ نہیں کر سکتے ایسے سیگمنٹس سوسائٹی میں مایوسی پھیلاتے ہیں اور میں ان سب چیزوں کے بے حد خلاف ہوں۔ بہروز سبزواری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کامیابی شادی وہی ہے جس میں میاں بیوی ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں ، اگر کوئی غلطی ہوجائے تو ایک دوسرے کو معاف کر دیں اور انائوں کا مسئلہ نہ

بنائیں۔ بہروز نے مزید کہا کہ میری اور میری بیوی کی زندگی بہت اچھی گزری ہے ہم دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے کے ساتھ حقیقی زندگی کے مسائل کو بھی سمجھا. میں نے اپنی اہلیہ سے کہہ دیا تھا شروع میں ہی کہ اگر میرے ماں باپ تمہیں کچھ ایسا کہہ دیں کہ جو تمہیں نہ اچھا لگے تو تم میرے پاس آنا مجھے بتانا مجھ پہ غصہ نکال لینا اور مجھے جوتے سے بے شک مار لینا لیکن میرے ماں باپ کو جواب نہ دینا۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ اچھی زندگی انڈرسٹینڈنگ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

Shares: