سینئر اداکار بہروز سبزواری جو اپنی منفرد اور خوبصورت اداکاری کےلئے مشہور ہیں انہوںنے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹے کی تعریفوںکے پل اس طرح سے باندھے کے انٹرویو کرنے والے کو ہی کہہ دیا کہ میری دعا ہے کہ آپکا بیٹا بھی میرے بیٹے کے جیسا بنے. اداکار نے کہا کہ میرا بیٹا شہروز نہایت ہی فرمانبردار ہے اس نے ہمیشہ ہی میرے بہت تابعداری ہے. میں جب بیمار پڑا تو اس نے ہسپتال میںہر دم میری خدمت کی ، مجھے کسی چیز کی کمی نہیں آنے دی ، ہسپتال سے گھر پہنچا تو دو نرسیں پہلے پہنچ چکی تھیں ، ضروری آلات لگا دئیے گئے تاکہ مجھے معمولی مسئلے کےلئے ہسپتال نہ بھاگنا پڑے . میرے بیٹے نے تو میرے علاج کے
اخراجات بھی برداشت کئے . میری بیماری پر اسکا بہت پیسہ لگا. مجھے یاد ہے کہ میرا ہسپتال کا بل لاکھوں روپے بنا تھا لیکن وہ سارا میرے بیٹے نے ماتھے پر شکن لائے بغیر اداکیا . میں تو دعا کرتا ہوں کہ میرے بیٹے جیسا ہر کسی کا بیٹا ہو ، ایسی فرمانبردار اولاد ہو تو والدین کےلئے دنیا میں ہی جنت بن جاتی ہے . شہروز صحیح معنوں میں بیٹا ہونے کا حق ادا کررہا ہے . میری بہت ساری دعائیں میرے بیٹے کے ساتھ ہیں خدا اسکو خوش رکھے .